اسلام آباد(آئی این پی)ذرائع کا کہنا ہے کہ کرم ایجنسی میں پاکستان حدود میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا ،افغانستان کی حدود میں دو فضائی حملے کئے گئے جن کی آواز پاکستانی علاقے میں سنی گئی ۔ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی میں افغان بارڈر کی طرف ایک فضائی حملہ کیا گیا جس کے کچھ دیر بعد
لوئر کرم کی دوسری طرف افغان حدود ایک اور فضائی کارروائی کی گئی ۔پاکستان کے اندر کوئی فضائی کارروائی نہیں ہوئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں کی آوازیں پاکستانی علاقوں میں سنی گئیں ۔ اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ کرم ایجنسی کے قریب ڈرون حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ۔