ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

جمائمہ کی تعریف ریحام پر طنز، عمران خان نے ڈھکے چھپے الفاظ میں بڑی بات کر دی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ایک دوست کہتا ہے اگر وہ میری جگہ ہوتا تو اس کی سابقہ بیوی شریفوں سے پیسے لے کر اسے جیل میں ڈلوا دیتی، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہمیشہ سیاسی جلسوں میں مخالفین کے خلاف برستے رہتے ہیں

مگر انہوں نے ٹوئٹ کیا ہے جس سے ان کی حس مزاح بھی واضح ہوتی ہے، اس ٹوئٹ میں ایک طرف انہوں نے جمائما کا شکریہ ادا کیا ہے اور دوسری طرف ریحام خان پر ڈھکے چھپے الفاظ میں طنز بھی کیا گیا ہے۔ اس ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ ہلکے پھلکے انداز میں ایک دوست کہتا ہے اگر وہ میری جگہ ہوتا، تو اس کی سابقہ بیوی شریفوں سے پیسے لے کر اسے جیل میں ڈلوا چکی ہوتی،اس ٹوئٹ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ استعمال کرنے والے صارفین نے بہت پسند کیا اور انہوں نے ایک طرف جمائمہ کا شکریہ ادا کیا تو دوسری طرف ریحام خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایک صارف عمران لالیکا نے لکھا کہ چیتا چھا گیا، ٹوئٹر صارف سید فیاض علی نے لکھا کہ ہر عورت ریحام خان نہیں ہوتی کچھ عورتیں جمائمہ جیسی بھی ہوتی ہیں، اجنبی لڑکی کے نام سے صارف نے لکھا کہ اس دوست نے ریحام خان کی مثال دی ہو گی لیکن جمائمہ خان سب سے الگ ہیں، انہوں نے جو کیا اس کی مثال کہیں نہیں ملتی، سلام ہے جمائمہ خان کو۔ ایک اور صارف نیبل چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جمائمہ بنو ریحام مت بنو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…