ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

اہم صوبے میں حکومت نے دیوالی کے موقع پر چھٹی کا اعلان کردیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ حکومت نے ہندو برادری کے تہوار دیوالی کے موقع پر ان کے لیے چھٹی کا اعلان کیاہے۔تفصیلات کے مطابق ہندو برادری کے تحت ان کا مذہبی تہوار دیوالی 19 اکتوبر کو منایا جائے گا، اس حوالے سے سندھ حکومت نے ہندو ملازمین کے لیے 19 اکتوبر بروز جمعرات کو چھٹی کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے کے سرکاری، نیم سرکاری کارپوریشنز اور لوکل کونسل کے ماتحت اداروں کے ہندو اقلیتی ملازمین کوجمعرات کی چھٹی

دی گئی ہے۔واضح رہے کہ ہندو برادری ہر سال موسم بہار میں دیوالی کے مذہبی تہوار کو مناتی ہے، اس کو عام طور پر دیوالی، دیپاولی اور عید چراغاں بھی کہا جاتاہے۔اس مذہبی رسم کی تیاریاں نو دن قبل شروع ہوجاتی ہیں اور دیگر رسومات 5 دن تک جاری رہتی ہیں۔اس حوالے سے اماؤس یا نئے چاند کی رات کو اہم سمجھا جاتا ہے اور اس دن سب اپنے گھروں میں چراغ روشن کرتے ہیں۔یہ تہوار شمسی قمری ہندو تقویم کے مہینے کارتیک میں منایا جاتا ہے، گریگورین تقویم کے مطابق یہ تہوار وسط اکتوبر اور وسط نومبر میں آتا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…