ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

تھامسن رائٹرز فائونڈیشن کاایک کروڑ سے زیادہ آبادی رکھنے والے 19 میگا شہروں میں خواتین کو درپیش صورت حال کا سروے

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)برطانیہ میں قائم تھامسن رائٹرز فائونڈیشن نے ایک کروڑ سے زیادہ آبادی رکھنے والے 19 میگا شہروں میں خواتین کو درپیش صورت حال کا سروے کرایاہے،جس کے مطابق صحت کی ناکافی سہولتیں، ثقافتی رسم و رواج میں رکاوٹ،معاشی مواقع میں کمی اور ہراساں کیے جانے کے بڑھتے

واقعات نے کراچی خواتین کے لیے دنیا کا دوسرا غیرمحفوظ شہر بن گیاہے جبکہ جنسی ہراساں کئے جانے کے واقعات نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کو بدترین شہر بنادیاہے۔مصر کے دارالحکومت قاہرہ کو خواتین کے لئے سب سے خطرناک شہر قرار دیا گیا ہے جبکہ لندن خواتین کے لئے محفوظ ترین شہرہے جس کے بعد ٹوکیو اور پیرس کا نمبر آتا ہے۔بھارت کے دارالحکومت میں خواتین کو جنسی ہراساں کیے جانے کے بڑھتے واقعات نے نئی دہلی کو اس فہرست میں پہلے نمبر پر لاکھڑا کیا۔تھامسن رائٹرز فاونڈیشن کے سروے میں انکشاف میں کیا گیا ہے کہ جنسی ہراساں کیے جانے کے واقعات میں اضافے نے نئی دہلی کو خواتین کے لیے بدترین شہر بنادیا۔لندن میں قائم تھامسن رائٹرز فاونڈیشن نے ایک کروڑ سے زیادہ آبادی رکھنے والے انیس میگا شہروں میں خواتین کو درپیش صورت حال کا سروے کرایا ۔سروے میں خواتین کو حاصل صحت کی سہولتیں،معاشی مواقع، ثقافتی رسم و رواج اور ہراساں کیے جانے کے واقعات کا جائزہ لیا گیا۔ان شہروں میں خواتین کے امور سے

تعلق رکھنے والے ماہرین کی آرا سے یہ بات سامنے آئی کہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی خواتین کے لیے دوسرا غیرمحفوظ شہر ہے ۔تھامسن رائٹرز فائونڈیشن کے سروے کے مطابق کراچی میں خواتین کو صحت کی بنیادی سہولتیں حاصل نہیں ، یہاں خواتین کو معاشی میدان میں بھی رکاوٹوں

کاسامنا رہا ہے۔کم عمری کی شادی اور ثقافتی رسم و رواج میں رکاوٹ کے معاملے میں کراچی دوسرابدترین شہر قرار پایا،جنسی ہراساں کیے جانے کے واقعات میں کراچی کا نمبر نواں رہا۔سروے میں لندن خواتین کے لیے محفوظ ترین شہر قرار پایا جبکہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ کو خواتین کے لیے بدترین شہر قرار دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…