ڈیرہ اللہ یار (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی رہنما سردار خان لاشاری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق طویل عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا پاکستان پیپلزپارٹی کے ربانی رہنما سردار خان لاشاری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ سردار خان لاشاری ایک معروف قانون دان تھے ۔ انہیں
آج صبح ان کے آبائی علاقے ڈیرہ اللہ یار میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی رہنمائوں سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے آئے کثیر تعداد میں لوگوں نے ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ سردار اخان لاشاری جوڈیشل مجسٹریٹ طارق حسین لاشاری، اور ایڈووکیٹ خالد حسین لاشاری کے والد ہیں۔