ساہیوال (مانیٹرنگ ڈیسک)آج یہاں ایک مقامی شادی ہال میں پہلی بیوی سے چھپ کر دوسری شادی کرنے والے دولہا صدیق کی پٹائی ، تھپڑوں کی بارش ، بارات واپس لو ٹ گئی ۔ واقعات کے مطابق اوکاڑہ کے محمد صدیق نے اپنی پہلی شادی کو راز میں رکھ کر ساہیوال کے ایک خاندان میں شادی طے کر لی آج جب محمد صدیق اپنی بارات لیکر ایک شادی ہال میں پہنچا تو
اسکی پہلی بیوی بشری کو علم ہوگیا اور وہ اپنے دو بچیوں سمیت شادی ہال میں پہنچ گئی اور ہنگامہ کھڑا کر دیا اور آتے ہی بارات کے دولہا محمد صدیق کے سہرے کو نوچ ڈالا بلکہ تھپڑوں کی بارش کر دی ۔ اس دوران لڑکی والوں کے رشتہ داروں نے دولہا کی دھلائی ثواب سمجھ کر نا شروع کر دی جس کے بعد محمد صدیق نے بھاگ کر جان بچائی اور بارات واپس لو ٹ گئی ۔