اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر سیدہ عابدہ حسین نے سیاست میں واپس آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا، تفصیلات کے مطابق سیدہ عابدہ نے دوبارہ سیاست میں واپسی اور تحریک انصاف کی جانب سے این اے 89 سے انتخابات لڑنے کی خواہش کا اظہار کیاہے، سیدہ عابدہ حسین نے کچھ عرصہ قبل سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، سیدہ عابدہ حسین امریکہ میں پاکستان کی سفیر بھی رہیں، انہوں نے دوبارہ سیاست میں
آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سیدہ عابدہ حسین تحریک انصاف کی جانب سے جھنگ کے حلقہ این اے 89 سے الیکشن لڑناچاہتی ہیں، واضح رہے کہ ان کی بیٹی صغریٰ امام نے بھی حلقہ این اے 87 اور این اے 88 سے انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہوا ہے، تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سیدہ عابدہ حسین کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی ہے، ان کی شمولیت کا اعلان کچھ دنوں میں ہو جائے گا۔