منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

کوئی خوش ہو یا نا خفا انگریزوں کی لکیر مٹائینگے ،اسفندیارولی خان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2017

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دے گی ۔ پی ٹی آئی قائد حزب اختلاف کے انتخاب کے لئے ایم کیو ایم کی گود میں بیٹھ گئی۔ اگر میاں صاحب نے سی پیک پر کیا ہوا وعدہ پورا نہ کیا تو جدہ میں بھی جگہ نہیں ملے گی۔ مولانا فضل الرحمن کا فاٹا انضمام پر عجیب موقف ہے۔ کوئی خوش ہو یا نا خوش انگریزوں کی یہ لکیر مٹائینگے۔

پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے تحریک انصاف پر خوب تنققید کی۔ انکا کہنا تھا کہ کپتان کے آنے سے سیاست سے شرافت ختم ہوگئی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی ڈیموکریسی کو ڈی ریل کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دے گی۔ پی ٹی آئی قائد حزب اختلاف کے انتخاب کے لئے ایم کیو ایم کی گود میں بیٹھ گئی ۔ ڈینگی سے لوگ مرتے ہیں اور کپتان سردیوں کا انتظار کررہے ہیں خیبرپختونخوا کنگال ہوچکا۔ ملک اور صوبہ دونوں مقروض ہیں ۔ اگر ضمنی انتخابات سے قبل ٹرانسفارمر تقسیم کی جارہی ہے تو بجلی کہاں سے لائینگے۔ اسفندیار ولی خان نے کہا کہ سی پیک ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔ مرکزی اور صوبائی حکومت بتائے کہ سی پیک میں پختونوں کا کتنا حصہ ہے ۔ میاں صاحب کو سی پیک پر سمجھایا تھا مگر نہیں سمجھے ۔ نواز شریف نے سی پیک کا وعدہ پورا نہ کیا تو جدہ میں بھی جگہ نہیں ملے گی۔۔ اسفندیار ولی خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا فاٹا انضمام پر عجیب موقف ہے۔ کوئی خوش ہو یا نا خوش انگریزوں کی یہ لکیر مٹائینگے اورقبائلیوں کواپنے حقوق دلائیں ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے تحریک انصاف پر خوب تنقیدکی۔ انکا کہنا تھا کہ کپتان کے آنے سے سیاست سے شرافت ختم ہوگئی ہے۔ عمران خان اپنا گھر تو بسا نہیں سکا، ملک کی بہتری خاک کر سکے گااوراگرحساب لینے پر آگئے تو عمران خان سے نہیں اس کے پس پردہ سے بھی حساب لینگے ۔ عوامی نیشنل پارٹی ڈیموکریسی کو ڈی ریل کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دے گی۔ ڈینگی سے لوگ مرتے ہیں اور کپتان سردیوں کا انتظار کررہے ہیں ۔ خیبرپختونخوا کنگال ہوچکا۔ ملک اور صوبہ دونوں مقروض ہیں۔ اگر ضمنی انتخابات سے قبل ٹرانسفرمر تقسیم کی جارہی ہے تو بجلی کہاں سے لائینگے۔ اسفندیار ولی خان نے کہا کہ سی پیک ہمارے لیے بہت اہم ہیں ۔ مرکزی اور صوبائی حکومت بتائے کہ سی پیک میں پختونوں کا کتنا حصہ ہے۔ میاں صاحب کو سی پیک پر سمجھایا تھا مگر نہیں سمجھے۔ نواز شریف نے سی پیک کا وعدہ پورا نہ کیا تو جدہ میں بھی جگہ نہیں ملے گی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…