پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ملک میں کون انتشار پھیلا رہا ہے احسن اقبال نے ایک بار پھر کیا کچھ کہہ دیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دنیا میں پاکستان کی ترقی،استحکام کے دشمن موجود ہیں جبکہ بھارت ہرسطح پرہمارے خلاف سازش کرتا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے نیویارک میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اورمعیشت مضبوط ہورہی

ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو اس وقت یکجہتی واتحاد کی ضرورت ہے، ناسمجھ سیاست دان ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔وزیرداخلہ نے کہا کہ اندرونی استحکام ہی کامیابی کی ضمانت ہے جبکہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی بے حد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کی ترقی،استحکام کے دشمن موجود ہیں جبکہ بھارت ہرسطح پرہمارے خلاف سازش کرتا ہے۔یاد رہے کہ دو روز وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو معیشت پر بیانات دینے اور تبصرے کرنے سے گریز کرنا چاہیے، غیر ذمہ دارانہ بیانات پاکستان کی عالمی ساکھ متاثر کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورکا کہنا تھا کہ احسن اقبال کا بیان سن کر مجھے بطور پاکستانی فوجی بے حد افسوس ہوا ہے، معیشت کے معاملے پر پاکستان کا شہری ہونے کے ناطے اپنا موقف پیش کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…