جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آئین میں وزیراعظم ،کابینہ ،پارلیمنٹ ،عدلیہ اور افواج کا کردار،سعد رفیق نے انتباہ کردیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آئین میں وزیراعظم ،کابینہ ،پارلیمنٹ ،عدلیہ اور افواج کے کردار اور دائرہ کار کا تعین ہو چکا ہے ، آئینی حدود میں رہنا ہی ملک کے بہترین مفاد میں ہے ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں ین کہا کہ احتساب عدالت کے باہر ہونے والا جھگڑا مقامی پولیس اور وکلاء کے درمیان تھا اس کا ملبہ مسلم لیگ (ن) پر نہ ڈالا جائے۔تحریک انصاف

حصول اقتدار کی خواہش میں اندھی ہو کرجمہوری نظام کے خلاف ہی نبرد آزما ہے اور پیپلز پارٹی ہماری مخالفت میں جمہوریت کی سوکن بن رہی ہے ۔ ہم کسی سے ٹکرا نا نہیں چاہتے ، سب اپنے اپنے آئینی دائرے میں کام کریں تو کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران اورشیخ رشید جیسے لوگ پاکستان اور جمہوریت دشمنوں کی کٹھ پتلیاں ہیں ۔ہم پر مسلسل کیچڑ اچھالنے کا مقصد جمہوریت گرا کر ملک کمزور کرنا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) اور نوازشریف کا اصل جرم پاکستان دشمنوں کی کٹھ پتلی بننے کی بجائے ان کے سامنے ڈٹ جانا ہے ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران ،شیخ رشید اوربعض دیگر عناصرافواج اور عدلیہ کے خود ساختہ ترجمان بن کر اداروں کو لڑانے کی مذموم سازش کر رہے ہیں،نواز شریف اورمسلم لیگ (ں) کو بدنام کرنے کے لئے منظم مہم چار برس سے جاری ہے ،ہر غلیظ الزام لگایا گیاہمیں گِراتے گِراتے آئین اور جمہوریت نہ گِرادینا۔ انہوں ین کہا کہ احتساب عدالت کے باہر ہونے والا جھگڑا مقامی پولیس اور وکلاء کے درمیان تھا اس کا ملبہ مسلم لیگ (ن) پر نہ ڈالا جائے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…