بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

ایرانی فوج کا امریکہ میں گھس کر حملہ

datetime 14  اکتوبر‬‮  2017 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ مائیک بومبیو نے ایران کو آیت اللہ اور ان کے پاسداران انقلاب کے تحت دوسری داعش قرار دیا ہے اورانکشاف کیاہے کہ پاسداران انقلاب نے واشنگٹن میں ایک دہشت گرد حملے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں دھماکا خیز آلہ پھٹنے سے ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق بومبیو کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تہران

بالخصوص جوہری معاہدے کے حوالے سے ان کے آئندہ فیصلے کے اعلان سے قبل سامنے آیا ہے۔بومبیو نے ٹیکساس یونی ورسٹی میں اپنے خطاب میں کہا کہ ایران ایک مجرم پولیس ریاست ہے۔ ایرانی وزارت انٹیلی جنس اور پاسداران انقلاب اس مطلق العنان مذہبی آمریت کے نظام کے ہاتھوں میں کریک ڈاؤن کے آلہ کار ہیں۔مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ نے باور کرایا کہ پاسداران انقلاب مْرشد کے آگے جھکی ہوئی ہے اور وہ تباہ کن شہنشاہیت کی قیادت کرتے ہوئے مشرق وسطی میں اپنا رسوخ بڑھا رہی ہے۔بومبیو کے مطابق اگر شام یمن اور عراق میں ایران اور اس کے ایجنٹوں کی کارستانیوں کے نتیجے میں ہلاکتوں اور بربادی پر نظر ڈالی جائے تو یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ ایران مشرق وسطی میں غالب آنے والی قوت بننے کے لیے کوشاں ہے۔بومبیو نے تہران کا موازہ داعش تنظیم کے ساتھ کرتے ہوئے کہا کہ ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا سپورٹر ہے۔امریکی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ نے انکشاف کیا کہ پاسداران انقلاب نے واشنگٹن میں ایک دہشت گرد حملے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں دھماکا خیز آلہ پھٹنے سے ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…