بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکہ نے افغانستان میں طالبان سےفیصلہ کن معرکہ کا اعلان کر دیا،امریکی فوج کی تیاریاںعروج پر پہنچ گئیں

datetime 14  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میںطالبان سےفیصلہ کن معرکہ کیلئے امریکی فوج نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس بات کا انکشاف مشرق وسطی کیلئے امریکا کے کمانڈر جنرل جوزف وٹیل نےامریکی سینٹرل کمانڈ

ہیڈکواٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فغانستان میں 16 برسوں پر محیط جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے امریکی فوجی افغان اہلکاروں کو آئندہ برس طالبان کے ساتھ جنگ کیلئے تیار کررہی ہے۔ ہم افغانستان میں طویل جنگ کو ختم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اسی مقصد کے لیے یہ تمام اقدامات کیے جارہے ہیں۔ افغانستان میں ملنے والی حالیہ کامیابیوں کا مقصد ہرگز جیت تصور نہ کی جائے لیکن اس ضمن میں کچھ اہم فیصلے کیے جا چکے ہیں جس کے نتیجے میں جنگ ختم ہو جائے گی۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل جوزف ڈانفورڈ نے کانگریس سے کہا تھا کہ افغانستان میں جنگ ختم ہونے کے امکانات نہیں۔جنرل جوزف اور سیکریٹری دفاع جم میٹس نے امریکی قانون ساز ادارے کو یقین دہانی کرائی تھی کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھانے اور افغان اہلکاروں کی عسکری مدد نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان جنگ کا سیاسی حل نکالنے کے لیے طالبان کے خلاف بھرپور فوجی کارروائیاں کرنی ہو گی تاکہ وہ مفاہمتی میز پر آنے کے لیے مجبور ہو جائیں۔جنرل جوزف وٹیل نے امکان ظاہر کیا کہ طالبان سے پرامن مذاکرات ممکن ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…