اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کرم ایجنسی سے پاک فوج اور آئی ایس آئی کے مشترکہ آپریشن کے ذریعے امریکی جوڑے کی بازیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جوڑے کی بازیابی ہمیں سبق دیتی ہے کہ ایک دوسرے پر الزام تراشی سے کچھ
حاصل نہیں ہو گا ، افغانستان میں بھی مل کر دیرپا امن لایا جا سکتا ہے۔ کامیابی حاصل کرنی ہے تو ہمیں باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رکھنا ہو گا، کینیڈین جوڑے کی بازیابی سے سبق ملتا ہے کہ دہشتگردی کو ختم کرنے میں باہمی تعاون بہتر ہے ۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آسکتے ہیں۔