بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کم سن لڑکیوں کی منڈی، بوڑھے عرب شیخوں کی لائنیں لگ گئیں,وہ علاقہ جہاں چندہزار روپے میں لڑکی خریدی جاسکتی ہے

datetime 14  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلمانوں کے اکثریتی بھارتی شہر حیدرآمد میں گھنائونا کاروبار ، بوڑھے عرب باشندوں سے کم سن مسلمان لڑکیوں کی شادیاں، بوڑھا عرب شیخ 80ہزار روپے والدین کو لڑکی کے عوض ادا کرتا ہے، پولیس کا مخبر بن جانیوالے بروکر کے سنسنی خیز انکشافات۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹائمز کی ایک رپورٹ میں حاجی خان نامی بروکر کے سنسنی خیز انکشافات پر

مبنی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بوڑے عرب شیخ عیاشی کیلئے بھارت کے شہر حیدر آباد کا رخ کرتے ہیں جہاں وہ کم سن لڑکیوں سے شادیاں رچاتے ہیں اور بھارت سے جانے سے پہلے اپنی دلہن کو طلاق دے دیتے ہیں۔ حاجی خان جو کہ اب پولیس کا مخبر بن چکا ہے نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عرب باشندے بھارتی لڑکیوں سے دو طرح کی شادی کرتے ہیں ایک عارضی اور ایک مستقل مگر ان میں زیادہ تر عارضی ہی ہوتی ہیں۔ یہ عرب باشندے اپنے ساتھ استعمال شدہ عروسی لباس، صابن اور رات کو پہننے والے کپڑے لے کر آتے اور ان میں سے زیادہ تر ٹائم پاس شادیاں ہی کرتے ہیں اور شادی کے وقت ہی بعد کی کسی مقررہ تاریخ کے طلاق نامے پر بھی دستخط کر دیتے ہیں۔ جب وہ لوگ بھارت چھوڑ کر چلے جاتے، تب ہم یہ طلاق نامہ ان لڑکیوں کو دے دیتے ہیں۔یہ تمام شادیاں مسلمان نکاح خواں اور قاضی کرواتے ہیں جو بوقت ضرورت پیسوں کے عوض لڑکیوں کی عمر بھی زیادہ لکھ دیتے ہیں کیونکہ اکثر لڑکیاں کم سن ہوتی ہیں اور ابھی شادی کی قانونی عمر کو نہیں پہنچی ہوتیں۔ان لڑکیوں میں سے اکثر کو یہ بھی علم نہیں ہوتا کہ شادی کے 15سے 20دن بعد انہیں طلاق ہو جائے گی۔ مستقل شادی میں عرب شہری دلہن کو اپنے ساتھ لے جاتےہیں۔حاجی خان کے مطابق عرب شہری کے رابطہ کرنے پر بنکاک کے قحبہ خانوں

کی طرح ہوٹل میں 20سے 30لڑکیاں قطار میں کھڑی کر دی جاتی تھیں اور وہ ان قطار میں کھڑی لڑکیوں میں سے کسی کو بھی منتخب کرلیتا تھا۔ جبکہ باقی لڑکیوں کو منہ دکھائی کے طور پر معمولی رقم دے کر واپس گھر بھیج دیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…