جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

نفسیاتی بے چینی ٹرمپ کے لیے جان لیوا ہوسکتی ہے: امریکی اخبار

datetime 14  اکتوبر‬‮  2017 |

واشنگٹن( آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متضاد بیانات اور دعوؤں کو دیکھ کر بہت سے لوگ ان کے ذہنی مریض ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہیں۔گذشتہ برس ٹرمپ جب اپنی انتخابی مہم چلا رہے تھے، تب بھی بہت سے لوگ انہیں نفسیاتی اور ذہنی الجھنوں کا شکار قرار دے کر ان کی نفسیاتی صحت پر سوال اٹھاتے تھے۔سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے بھائی جیب بش نے فروری 2016ء4 کو ایک بیان میں ٹرمپ کو ذہنی مریض قرار

دے کر انہیں ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ ان کا کہنا تھاکہ ٹرمپ کو سیاست میں حصہ لینے کی نہیں بلکہ اپنے دماغ کا علاج کرانے کی ضرروت ہے۔وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ ٹرمپ کے متنازع بیانات سے ان کی ذہنی الجھنوں کے بارے میں قیاس آرائیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔وائیٹ ہاؤس میں کئی اہم شخصیات صدر ٹرمپ کے ذہنی اور نفسیاتی امراض کا شکار ہونے کی گواہی دیتے ہیں۔گذشتہ ہفتے کے روز امریکی اخبار ’دی اں ٹرسپٹ‘ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ کئی ارکان کانگریس یہ تسلیم کرتے ہیں کہ ڈونلد ٹرمپ ذہنی مریض ہیں۔ اخباری رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا ذہنی اور نفسیاتی الجھنیں ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں۔ ایک سینیر ری پبلیکن سینیٹر سوزان کولینز نے 25 جولائی کو ایک مضمون میں بھی ایسا ہی تاثر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے ذہنی اور نفسیاتی مسائل کے حوالے سے انہیں بہت تشویش ہے۔گذشتہ برس جریدہ ‘دی نیو یارکر‘ ن لکھا کہ ٹرمپ جیسا شخص تہذیبوں کی تباہی کا موجب بن سکتا ہے۔ٹرمپ کے بارے میں لوگوں کے خیالات انتہائی خوف کا موجب بن سکتے ہیں۔ ایک ایسا شخص جس کے اختیار میں جوہری ہتھیاروں کی کنجی ہو اس کا منصب صدارت پر فائز رہنا اور ساتھ ہی نفسیاتی امراض کا شکار ہونا کسی بڑے خطرے سے کم نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…