اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے داماد اور بیٹی کیپٹن صفدر اور مریم نواز علیحدہ علیحدہ عدالت آئے۔ تفصیلات کے مطابق شوہر اور اہلیہ کی ایک ہی دن پیشی تھی اور عدالت بھی ایک ہی تھی پھر بھی دونوں علیحدہ علیحدہ آئے،
ایک نجی ٹی وی کے مطابق ان دونوں کی ایک عدالت لیکن راہیں جدا، کیپٹن (ر) صفدر اور مریم نواز کی دوری کوئی سیاسی مجبوری یا ضروری، واضح رہے کہ صبح ساڑھے آٹھ بجے کالے رنگ کی گاڑی میں سوار کیپٹن (ر) صفدر سوار آئے، ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ مریم نواز نہیں تھیں، انہیں اکیلا دیکھ کر لیگی رہنما بھی حیرت میں پڑ گئے مگر تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ مریم نواز کا شاہانہ قافلہ وہاں پہنچ گیا، مریم نواز گاڑی سے نکلیں اور مسلم لیگ (ن) کے زخمی وکلاء کا حال احوال پوچھا اور کمرہ عدالت کی طرف چلی گئیں۔ احتساب عدالت میں کیپٹن صفدر اپنے گروپ اور مریم نواز اپنے گروپ کے ساتھ الگ الگ پیش ہوئے، دونوں کی واپسی بھی اسی انداز سے ہوئی، احتساب عدالت میں آئے ہوئے لیگی رہنما بھی حیرت میں مبتلا ایک دوسرے سے سرگوشیاں کرتے رہے کہ دونوں ایک ساتھ کیوں نہیں آئے اور گئے۔ ان کے درمیان کوئی ناراضی ہے یا پھر یہ ان کی کوئی سیاسی حکمت عملی ہے۔