لندن (نیوز ڈیسک )دنیا کا تیسرا بڑا اور مہنگا ترین کروز شپ فقط چار دن کیلئے برطانوی شہر ساﺅتھمپٹن کے ساحل پر لنگر انداز ہوگیا ہے جسے دیکھنے سیکڑوں افراد ساحل کنارے جمع نظر آئے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ دی اینتھم آف دی سیز(The Anthem of the Seas)نامی اس کروز شپ کوکئی سال کی محنت کے بعد تیار کیا گیا ،جس پر670ملین یورو کی لاگت ا?ئی ہے۔ جہاز کا عملہ1500سے زائدافراد پر مشتمل ہے جبکہ جہاز میں5ہزارسے زائد مسا فروں کی گنجائش ہے۔ اس تفریحی کروز شپ پر 18مسافری عرشے ،شاپنگ مالز، تھیٹر،آن بورڈسرکس ٹریننگ، ورچوئل اسکائی ڈائیونگ،جہاز پر معاونت کرنیوالی کشادہ لفٹس ،120روبوٹس،کیسینو،18ریسٹورنٹس ،فٹنس کلبز،جاگنگ ٹریکس،گالف کورس،زپ وائر ،8سوئمنگ پولز،پودووں سے مزین پارک،اپارٹمنٹس اور لگڑری سوئیٹس تعمیر کے گئے ہیں۔یہ کروز شپ اپنی سفری مہم کے دوران اس سمر سیزن میں لگ بھگ80ہزار مہمانوں کو خوش آمدید کہے گا۔