بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

بڑے صوبے کا صوبائی دارالحکومت تبدیل کرنے کی تیاریاں،حیرت انگیز اور تشویشناک وجہ سامنے آگئی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹ فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقوں کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ بلوچستان میں زیر زمین پانی کی سطح دن بدن نیچے جا رہی ہے جسکی وجہ سے بہت جلد صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سے شفٹ کرنا پڑے گا، بلوچستان میں30ہزار ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کیلئے پی سی ون 68.72 ارب روپے کا تیار ہوچکا ہے ،اس میں واٹر پمپ زیادہ سے زیادہ 20 ہارس پاور کا ہے

جبکہ بلوچستان کے کئی اضلاع میں زیر زمین پانی ہزار فٹ سے کم سطح ہے پر جس کیلئے 50 ہارس پاور کے پمپ درکار ہونگے ۔ کمیٹی نے بلوچستان میں پانی کے مسائل کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا تاکہ صوبے کے پانی کی کمی کو دور کرنے میں موثر منصوبہ بندی دی جا سکے۔بدھ کو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد عثمان خان کاکٹر کی زیر صدارت میں پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا۔جس میں کمیٹی ارکان کے علاوہ سیکرٹری پلاننگ ڈویژن ، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ ،جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن، سٹیٹ بنک پاکستان ، نیشنل بنک پاکستان کے حکام نے شرکت کی۔ جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن نے فنکشنل کمیٹی کو بتایا کہ بلوچستان میں زراعت کیلئے30 ہزار ٹیوب ویل بجلی سے چلتے ہیں جن کا سٹینڈرڈ لوڈ480 میگاواٹ ہے ان کے علاوہ ساڑھے نو ہزار ٹیوب ویل ڈیزل پمپ سے بھی چلائے جاتے ہیں ۔ جہاں پانی بہت نیچے ہیں وہاں ہارس پاور پمپ کام نہیں کرتے ۔ کمیٹی کو یہ بھی بتایا گیا کہ ٹیوب ویل کو سولر پر منتقل کرنے کا پی سی ون 68 ارب روپے کا تقریباً بن چکا ہے ۔ 15 ہزار پمپس 7 سے12ہار س پاورکے ہیں جبکہ باقی 15 سے20 ہارس پاور کے ہونگے ۔ ٹیکنیکل چیزوں کا جائزہ لیا جارہا ہے ایک ہفتے میں تیار ہوجائے گا جس پر چیئرمین کمیٹی و اراکین نے کہا کہ بلوچستان کے کئی اضلاع میں زیر زمین پانی کی سطح ہزار فٹ سے بھی نیچے ہے جس کیلئے کم ازکم 50 ہارس پاور کا پمپ چاہیے ۔

سینیٹر میر کبیر احمد محمد شاہی نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے وعدہ کیا تھا کہ بلوچستان میں ٹیوب ویل کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت 29 ارب کی اس حوالے سے سبسڈی سالانہ فراہم کر رہی ہے ۔ 32 ہزار ٹیوب ویل سولر سسٹم پر منتقل ہونے سے یہ مسئلہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گا اور عوام اور ملک کا بھی فائدہ ہوگا

جس پر فنکشنل کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ 15 دن بعد متعلقہ اداروں اور بلوچستان کسان کمیٹی کے کچھ ممبران کو بلا کر معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا جائے گا۔سیکر ٹری پلاننگ اور چیف پلاننگ کمیشن واٹر ریسورسز بے انکشاف کیا کہ بلوچستان میں زیر زمین پانی کی سطح دن بدن نیچے جا رہی ہے جسکی وجہ سے بہت جلد صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سے شفٹ کرنا پڑے گا۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ بلوچستان میں پانی کے مسائل کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو بلا کر ایسا لائحہ عمل اختیار کیاجائے گا کہ صوبے کے پانی کی کمی کو دور کرنے میں موثر منصوبہ بندی دی جا سکے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…