اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی بنی مارکیٹ میں روئی کے گودام میں آگ لگ گئی ہے، فائر بریگیڈ کا عملہ دو گاڑیوں کی مدد سے آگ بجھانے میں مصروف ہے، تفصیلات کے مطابق بنی مارکیٹ میں
روئی کے گودام میں آگ لگتے ہی فائر بریگیڈ کو منگوالیا گیاتھا، اس وقت فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے، روئی کے گودام میں آگ لگنے سے ایک بڑے نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔