بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

پاکستانی مزدور کو شیر کے آگے ڈال دیا گیا پاکستانیوں کیساتھ کیا سلوک کیا جا رہا ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف

datetime 11  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی)اراکین قومی اسمبلی نے سعودی عرب میں ایک محنت کش کو ایک سعودی کی جانب سے شیر کے آگے ڈالنے کے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر علی محمد خان نے کہا کہ ختم نبوت کا معاملہ جس طرح حل ہوا اس پر آپ اور سپیکر مبارکباد کے مستحق ہیں تاہم

اس بارے میں تحقیقات کرائی جائیں کہ یہ سازش کس نے کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام بیرون ممالک میں فارن آفیسز میں ایک ڈیسک بنایا جائے ان کی مالی معاونت کے لئے جہاں اقدامات اٹھائے جائیں۔ سعودی عرب میں ایک پاکستانی پر کس سعودی نے شیر کے آگے چھوڑا جس سے وہ شدید زخمی ہوا اس کا نوٹس لیا جائے۔ صاحبزادہ طارق اللہ نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ میرے حلقے کے ایک محنت کش کے ساتھ سعودی عرب میں یہ واقعہ ہوا ہے اس سے سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے اس معاملہ پر حکومت نوٹس لے۔‎واضح رہے کہ سعودی عرب میں عرب شیخ کی طرف سے ایک پاکستانی کومزدوری پر رکھ کر اس پر شیر چھوڑدیا گیا تھا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…