جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

حسینہ واجدکھل کرسامنے آگئی،بنگلا دیش میں امیر جماعت اسلامی سمیت تمام مرکزی رہنما گرفتار،ان کے ساتھ اب کیا سلوک کیاجائیگا؟لرزہ خیز انکشاف

datetime 10  اکتوبر‬‮  2017 |

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش کی عدالت نے امیر جماعت اسلامی سمیت 9 اعلیٰ رہنماؤں کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں پولیس نے ایک مکان پر چھاپا مارکر تخریب کاری کی منصوبہ بندی کے الزام میں امیر جماعت اسلامی مقبول احمد سمیت 9 اعلیٰ رہنماؤں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدگان میں جماعت کے سیکرٹری جنرل شفیق الرحمان، نائب امیر اور

سابق رکن پارلیمنٹ میاں غلام پرور، چٹاگانگ جماعت کے سربراہ شاہ جہاں، مقامی سیکرٹری جنرل نذر الاسلام اور ظفر صدیق شامل ہیں۔جماعت اسلامی کی قیادت کے خلاف ہندو تہوار درگا پوجا اور عاشورہ کے موقع پر انتشار پھیلانے اور حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کرنے کے الزامات میں دو مقدمات درج کیے گئے۔جماعت اسلامی کے 9 رہنماؤں کو عدالت میں پیش کیا گیا ٗ پولیس نے بتایا کہ جس وقت چھاپا مار کر جماعت کے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا اس وقت وہ تخریب کاری کی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ پولیس کی درخواست پر عدالت نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔جماعت اسلامی نے الزامات کی تردید کرکے گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ٗ جماعت اسلامی نے کہا کہ اس کی قیادت غیر رسمی ملاقات کررہی تھی کہ پولیس نے اچانک چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا۔ جماعت کے رہنما مجیب الرحمن نے گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنگی جرائم کے مقدمات میں اعلیٰ رہنماؤں کو پھانسیاں دینے کے بعد اب جماعت کو قیادت سے محروم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ حکومت محض اپنے اقتدار کو طول دینے کیلیے ہمارے بے گناہ رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کررہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…