اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

300سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنیکا فیصلہ

datetime 10  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد( آن لائن) الیکشن کمیشن نے سیکڑوں غیر فعال سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے غیر سنجیدہ سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن 352 سیاسی جماعتوں کو ضروری تقاضے پورے کرنے کا حکم دے گا جس میں ناکام رہنے پر ان کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔الیکشن

کمیشن غیر فعال جماعتوں کو دو لاکھ روپے ان لسٹمنٹ فیس جمع کرانے کا حکم دے گا اور ان سے دو ہزار کارکنوں کی شناختی کارڈز کی فوٹو کاپی کے ہمراہ فہرست مانگی جائیگی۔ ان جماعتوں کو پارٹی آئین، اکاوئنٹس، انٹرا پارٹی الیکشن سمیت دیگر تفصیلات جمع کرانے کا نوٹس بھی جاری کیا جائیگا۔سیاسی جماعتوں کو 30 نومبر تک تفصیلات جمع کرانے کی مہلت دی جائے گی۔

تفصیلات نہ جمع کرانے والی جماعتوں کو شوکاز نوٹس کے بعد ڈی لسٹ کردیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق 325 سے زائد سیاسی جماعتیں کبھی پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بن سکیں اور 352 میں سے 300 پارٹیز غیر فعال ہیں اور الیکشن ایکٹ پر پورا نہیں اترتیں۔ غیر سنجیدہ جماعتوں کے نکالنے سے الیکشن کمیشن پر بوجھ کم ہوگا اور انتخابی نشانات جاری کرنا آسان ہوگا۔



کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…