پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

چین سے بحری جہازوں کی خریداری کے بعد پاکستان نےگہرے دوست ملک سے ایسا خطرناک جنگی ہتھیار خریدنے کا فیصلہ کر لیا کہ بھارت کی نیندیں اُڑ گئیں!!

datetime 10  اکتوبر‬‮  2017 |

بیجنگ (آئی این پی ) چین پاکستان کو ہتھیار برآمد کرنیوالے بڑے ممالک میں سے ایک ہے جبکہ چینی فوجی ہتھیاروں کی تجارت میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، پاکستان نے حال ہی میں چین سے بحری جہاز حاصل کرنے کے ایک سودے پر دستخط کئے ہیں تا ہم اس کی تفصیلات ابھی تک نہیں بتائی گئیں جبکہ پاکستان چین سے آٹھ آبدوزیں خریدنے کا بھی منصوبہ بنارہا ہے،یہ بات چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز کی تازہ ترین

اشاعت میں فوجی ماہرین کے حوالے سے منظر عام پر آئی ہے تا ہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کوئی حیران کن بات نہیں۔ جدید ترین ہتھیاروں کی تیار ی اور پیداوار میں چین ترقی کررہا ہے۔بحریہ کے ایک ماہر لی جی کا حوالہ دیتے ہوئے اخبار لکھتا ہے کہ چین حالیہ برسوں کے دوران عالمی اسلحے کی صنعت کا ایک بڑا تیار کنندہ بن کر سامنے آیا ہے اور وہ چھوٹے ہتھیاروں سے ترقی کر کے اب جدید ترین ہتھیار کررہا ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران چینی ہتھیاروں کی عالمی تجارت میں 6.2فیصد کا حصہ بڑھ کر 74فیصد تک پہنچ گیا ہے،امریکی جریدے نیشنل انٹریسٹ نے اپنی 27ستمبر کی اشاعت میں کہا تھا کہ چینی ہتھیاروں کی برآمد جرمنی ، فرانس اور برطانیہ تک ہورہی ہے اور اب یہ دنیا کو ہتھیار برآمد کرنیوالا تیسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ اب وہ دوسرے ممالک کو آبدوزیں اور ہوائی جہاز بھی برآمد کررہا ہے جن میں جنگی طیارے جے۔20بھی شامل ہیں ، یہ سٹیلتھ جنگی طیارے چین نے خود تیار کئے ہیں اور وہ اس کی افواج میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔وزارت دفاع کے ترجمان وو کیان کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ ملک کا چوتھی نسل کا درمیانی اور دور مار جنگی طیارہ ہے، چین ، ایشیاء، مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکہ کے 55ممالک کو فوجی اسلحہ برآمد کرتا ہے۔ تا ہم ابھی تک

دنیا کو ہتھیار فروخت کرنے میں امریکہ سب سے آگے ہے جو کہ ایک تہائی ہتھیار برآمد کرتا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ دنیا بھر میں کم از کم 100ممالک کو اسلحہ فروخت کرتا ہے۔ امریکہ کے فوجی اسلحہ کے مقابلے میں چینی اسلحہ قیمت میں بھی کم ہے اور بعد از فروخت سروس فراہم کرنے میں بھی چینی زیادہ سہولت دیتے ہیں۔اس لئے چین کی ساکھ بہتر ہے۔دفاعی ماہر لی نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے بھارت کو

ایف 16طیارے فروخت کئے جو قیمت میں بھی زیادہ تھے اور وہ زائد المیعاد بھی تھے۔چین پاکستان کو جو جدید ترین ہتھیار اور آبدوزیں فروخت کررہا ہے۔ یہ آبدوزیں چین نے خود ڈیزائن کی ہیں، چینی ہتھیاروں کی کارکردگی بھی امریکی اور روسی ہتھیاروں کے مقابلے میں بہتر رہی ہے۔چین کا جے۔10ہوائی جہاز امریکہ کے ایف 16سے کمتر ہو سکتا ہے تا ہم چین کا ہانگ کی میزائل دفاعی نظام امریکہ کے پیٹریاٹ میزائل کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…