منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

اگر کسی شخص کے پاس پیسے نہیں تو اللہ تعالیٰ کے کھاتے سے کھانا کھا سکتا ہے

datetime 10  اکتوبر‬‮  2017 |

مادیت پرسی کے اس دور میں کسے ہوش ہے کہ کسی بے کس اور مجبور کی مددکے بارے میں سوچے، جسے دیکھو اپنے پیٹ کی فکر میں مگن نظر آتا ہے لیکن اسے غربا و مساکین کیلئے قدرت کا تحفہ کہئے کہ اس دور میں بھی لاہور کے میٹ ایکس ریسٹورنٹ جیسی خوبصورت

مثالیں موجود ہیں، جہاں کھانا کھانے کیلئے ضروری نہیں کہ جیب میں رقم بھی ہو۔ خالی جیب والے بھی یہاں مالداروں کی طرح باعزت طریقے سے بیٹھ کر لذیذ کھانے سے سیر ہوتے ہیں اور کوئی ان سے بل کا تقاضہ نہیں کرتا۔ مختصراََ کہیں تو یہ ریسٹورنٹ نیکی اور انسان دوستی کی ایک حیرتناک مثال ہے۔ اس ریسٹورنٹ میں نمایاں جگہ پر لگے ایک بورڈ پر یہ الفاظ تحریرہیں، اگر کسی شخص کے پاس پیسے نہیں ہیں تو ہمارا للہ تعالیٰ کے ساتھ کھاتہ چلتا ہے، وہ اللہ تعالیٰ کے کھاتے میں کھانا کھا سکتا ہے۔ یہ ریسٹورنٹ گزشتہ دو سال سے ضرورت مند لوگوں کو مفت کھانے کی سہولت مہیا کر رہا ہے۔ ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ صرف اضافی کھانا ہی ضرورت مندوں میں تقسیم نہیں کرتے بلکہ رقم ادا کر کے کھانا کھانے والوں کی طرح کوئی بھی ضرورت مند شخص بغیر ایک روپیہ بھی دئیے یہاں سے کسی بھی وقت کھانا کھا سکتا ہے۔ اس ریسٹورنٹ سے ذہنی مریضوں کی علاج گاہ فائونٹین ہائوس کیلئے بھی مفت کھانا جاتا ہے۔ فائونٹین ہائوس کے مریض صرف مفت کھانے کی سہولت سے ہی لطف اندوز نہیں ہوتے بلکہ ریسٹورنٹ انہیں کھانا بنانے اور باربی کیو کی سرگرمیوں میں بھی شامل کرتا ہے تاکہ ان کی دلجوئی ہو جائے۔ ریسٹورنٹ کی انتظامیہ اس نیک کام کو صرف جاری ہی نہیں رکھنا چاہتی بلکہ اسے وسعت دینے کیلئے بھی پر عزم ہے۔

 

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…