منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

مکافات عمل

datetime 10  اکتوبر‬‮  2017 |

ایک لڑکےکو اپنے محلے کے امام مسجد کی بیوی سے بے انتہا محبت ہو گئی، لڑکے نے اپنی اس محبت کا ذکر اپنے ایک بہت قریبی یار سے کیا۔ اس نے اپنے یار سے کہا مجھے امام صاحب کی بیوی سے بے انتہا محبت ہے اور میں چاہتا ہوں اس معاملے میں تم میری مدد کرو۔ اس کے دوست نے استفسار کیا کہ میں تمہاری مدد کیسے کر سکتا ہوں۔ اس لڑکے نے کہا کہ میں امام صاحب

کی بیوی سے ملنا چاہتا ہوں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ امام صاحب نماز پڑھا کر جلدی گھر آجاتے ہیں اور مجھے ملنے کا بالکل بھی وقت نہیں ملتا۔ تم ایسا کرو کل سے نمازیں پڑھنا شروع کرو اور امام صاحب کو اپنے عجیب عجیب مسئلوں میں الجھا کر رکھو تاکہ وہ تمہارے مسئلوں کا جواب دیتے دیتے گھر سے لیٹ ہو جائیں اور اسی دوران مجھے ان کی بیوی سے ملاقات کیلئے خوب وقت مل جائے گا۔ اس کے دوست نے کہا یہ تو کوئی مسئلہ نہیں، اس سے اگلے دن وہ لڑکا نماز پرھنے کیلئے چلا گیا۔ یہ نماز نہ تو اللہ کیلئے تھی اور نہ ہی کوئی نیکی کی یت تھی، یہ محض اپنے دوست کے گناہ میں ایک معاونت تھی۔ لڑکے نے ایسا ہی کیا، جب بھی امام صاحب نماز پڑھا کر فارغ ہوتے تو وہ امام صاحب کو لے کر ایک کونے میں بیٹھ جاتا، امام صاحب سے عجیب عجیب سوال کرتا اور امام صاحب اس کے عجیب سوالوں کا جواب دیتے لیٹ ہو جاتے۔ اسی دوران اس کا دوست امام صاحب کی بیوی سے ملاقات کر لیتا۔ یہ معاملہ تقریباَ دو سے تین مہینے چلتا رہا، ایک دن اس کے دل میں خیال آیا کہ میں کتنا غلط کر رہا ہوں، امام صاحب کی بیوی سے اپنے دوست کی ملاقات کیلئے کیا کرتا ہوں تاکہ میرا دوست خوش ہو جائے لیکن یہ تو گناہ ہے جس کا مجھے کل کو حساب دینا ہے۔ دنیا مکافات عمل ہے ہو سکتا ہے کل کو یہ میرے ساتھ بھی ہو جائے۔ اس کے دل میں

طرح طرح کے خیال آنا شروع ہو گئے۔ اس رات یہ سو نہیں پایا اور اس نے عہد کیا کہ میں صبح جا کر امام صاحب سے سب بات بیان کردوں گا اور اس کے بعد وہ جو مجھے سزا دیں گے مجھے قبول ہے۔ اگلے دن لڑکے نے جا کر امام صاحب کو سب ماجرا بیان کر دیا،امام صاحب نے اس کی بات سنی اور مسکرا کر کہا ارے نادان نہ تو میری کوئی بیوی اور نہ ہی میری کوئی بہن،

تمہارا دوست کس کی بیوی کو ملنے جاتا ہے؟یہ بات سن کر وہ لڑکا پریشان ہوا اور امام صاحب سے کہنے لگا کہ واقعی آپ کی شادی نہیں ہوئی اور نہ ہی آپ کی کوئی بہن ہے۔ ’’تمہیں غلط فہمی ہوئی ہے‘‘ امام صاحب کی بات نے لڑکے کو پریشان کر دیا، اس نے سوچا کیوں نہ میں دیکھوں آخر وہ کس کو ملنے جاتا ہے، ایک دن اس نے اپنے دوست کا تعاقب کیا۔ اس نے دیکھا کہ اس کا

دوست اس کے گھر میں داخل ہوا اور اسی کی بیوی کے ساتھ ملاقات کرتا رہا، یہ دیکھ کر یہ لڑکا بہت پریشان ہوا، اس کے پائوں کے نیچے سے جیسے زمین نکل گئی، یہ ہاتھ ملتا رہا۔ واقعی دنیا مکافات عمل ہے جو کسی کیلئے گڑھا کھودے گا وہ اس میں خود ہی گرے گا۔

اللہ سبحان و تعالیٰ کاارشاد پاک ہے کہ گناہ میں کسی کا ساتھ مت دو اور نیکی میں بڑھ چڑھ کر ایک دوسرے کا ساتھ دیا کرو، اچھا دوست وہی ہے جو اپنے دوست کو گناہ سے روکے اور اس کو اللہ کی طرف متوجہ کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…