اسلام آباد /کراچی (این این آئی)ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ نواز شریف کی برطرفی سے سیاسی عدم استحکام میں اضافہ ہوا ، آئندہ الیکشن معاشی اصلاحات کا عمل متاثر کرسکتے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق ورلڈ بینک نے مالی سال 2018 کے چیلنجزکی نشاندہی کر دی ، ورلڈ بینک نے مالی سال 2018 میں پاکستان کی معیشت کو درپیش چیلنجز پر جامع رپورٹ جاری کر دی ہے ۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی برطرفی اور سیاسی تبدیلوں سے معاشی پالیسوں میں عدم استحکام پیدا ہوا ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ آئندہ الیکشن معاشی اصلات کا عمل متاثر کرسکتے ہیں جس کے باعث معاشی ترقی کی شرح میں سست روی اور سرمایا کاری گھٹ جانے کا خدشہ ہے ۔بگڑتے معاشی حالات قرضوں کا بوجھ مزید بڑھا سکتے ہیں جبکہ جاری کھاتوں
کا خسارہ زرمبادلہ کے ذخائر پر اثر انداز ہوگا ۔ ورلڈ بینک کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کے باعث محصولات میں کمی کا خدشہ ہے جبکہ مالی سال 19-2018 میں ملکی برآمدات میں اضافہ اور درآمدات کم ہونے کا امکان ہے ۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ جانے سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔