پشاور(آئی این پی ) خیبرپختونخواہ کے چھ جنوبی اضلاع میں تین روزہ انسدادپولیومہم شروع ہوگئی جس دوران پانچ سال سے کم عمرکے نولاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ئو کے قطرے پلائیں جائینگے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں تین روزہ انسدادپولیومہم شروع ہوگئی ہے، مہم کے دوران پانچ سال سے کم نولاکھ سے زائد وبچوں کو پولیو سے بچا ئو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لیے تقریبا چارہزار تربیت یافتہ پولیو
ورکرز کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں موبائل،فکسڈ اور ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ ان ٹیموں کی موثرنگرانی کے لیے نوسو سات ایریا انچارجز بھی تعینات کئے گے ہیں۔مہم کے دوران سیکیورٹی کے لیے جامع انتظامات کیے گئے ہیں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں مہم کے دوران سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینگے۔