بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

جنرل باجوہ افغانستان کے بارے میں کیا سوچ رہے ہیں؟افغانستان اب کیا کرے گا؟پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر ڈاکٹر عمر زاخیل وال کا تہلکہ خیز انٹرویو،تفصیلات سامنے لے آئے

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر ڈاکٹر عمر زاخیل وال نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سنجیدگی سے افغانستان کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں ،ہمارے کسی ہمسایہ ملک کیساتھ تعلق کو مسئلہ نہیں بنانا چاہیے ، آپس میں بات چیت اور رابطہ رکھنے چاہیے،تاکہ امیدوں اور خدشات کو جانچا جا سکے،جنرل باجوہ اور اشرف غنی دونوں نے گزشتہ ملاقا ت میں ایک دوسرے کو مثبت یقین دہانیاں کروائیں

اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو خوشگوار راستے پر ڈالا جائے اورموجودہ شکایات کا ازالہ کیا جائے ،دونوں ممالک کے عوام بھی پاک افغان تعلقات میں قربت کے خواہاں ہیں ۔وہ اتوار کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔افغان سفیر نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ دونوں ممالک میں مسائل ہیں جن پر جنرل باجوہ کے دورہ افغانستان کے موقع پر افغان صدر سے نہایت ہی مثبت انداز میں خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی ، جنرل باجوہ اور اشرف غنی دونوں نے ایک دوسرے کو مثبت یقین دہانیاں کروائیں اس بات پر اتفاق بھی کیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو خوشگوار راستے پر ڈالا جائے یہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ دونوں ممالک میں موجود شکایات کا پہلے ازالہ کیا جائے یہی اس ملاقات کا لب لباب تھا ۔انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات بالکل اچانک نہیں ہوئی ،دونوں ممالک کے درمیان جذبات کا رشتہ موجود ہے اور عوام پاک افغان تعلقات میں قربت کے خواہاں ہیں ، لازم ہے کہ دونوں قیادتیں بھی عوام کے جذبات کا اظہار کریں ۔افغان سفیر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تعلقات میں نشیب وفراز موجود ہیں لیکن پس پردہ رابطے بھی موجود ہیں جن کا میں خود بھی حصہ رہا ہوں ، اپنے صدر کی طرف سے بارہا یہ پیغام دے چکا ہوں کہ ہم بھی بہتری کا راستہ چاہتے ہیں ،مسائل اور شکوک وشبہات کے موجود ہوتے ہوئے بھی ہم ایک راستہ چاہتے ہیں جو کہ دونوں ممالک کے باہمی احترام پر مبنی ہو اور دونوں ممالک کے امن وخوشحالی پر مبنی ہو ۔

ڈاکٹر عمر نے کہا کہ جنرل قمر باجوہ سنجیدگی سے افغانستان کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں، ہمارے کسی ہمسایہ ملک کیساتھ تعلقات کو مسئلہ نہیں بنانا چاہیے، امید ہے حالیہ ملاقاتیں ہمیں مثبت راستے پر لے آئیں گی، اگرماضی کی ملاقاتیں ناکام ہوئیں تو ہم دوبارہ کوشش کریں گے، ہمیں محتاط طریقے سے پر امید ہو نا چاہیے ۔افغان سفیر نے کہا کہ جنرل باجوہ نے کہاافغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہوتوافغان بھارت تعلقات سے غرض نہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…