اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

فاٹا اصلاحات کی تحریک اپنے آخری مراحل میں داخل- ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی کی سربراہی میں لاکھوں لوگوں کا قافلہ کل صبح نو بجے اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گا‎

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)فاٹا اصلاحات کی تحریک اپنے آخری مراحل میں داخل، فاٹا اصلاحات کے بانی ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی کی سربراہی میں لاکھوں لوگوں کا قافلہ کل صبح نو بجے اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گا اور اسلام آباد میں دھرنادیا جائے گا۔ اس تحریک کو تمام سیاسی جماعتوں جس میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے اور قبائلیوں کا مطالبہ ہے کہ فاٹا کو فوری طور پر خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے

اور جب تک ہمارا مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائے گا تب تک اسلام آباد میں دھرنا جاری رہے گا۔یہاں یہ بات یاد رہے کہ ستمبر میں خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں فاٹا اصلاحات کے حق میں ایک عوامی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تھی‘ یہ جلسہ بر قمبر خیل پکہ تاڑہ کے علاقے میں قومی اسمبلی کے رکن الحاج شاہ جی گل نے تحریک فاٹا اصلاحات کے پلیٹ فارم سے منعقد کیا گیا تھا جس میں باجوڑ ایجنسی سے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان اور ممتاز قانون دان عبداللطیف آفریدی سمیت فاٹا سیاسی اتحاد اورعلاقے کے سیاسی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی‘ اس موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمائدین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا قبائلی علاقوں سے انگریز دورکے کالے قانون ایف سی آر کوختم کرکے قبائلی علاقوں کو فوری طور پر خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے‘ انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ 2018ء کے انتخابات سے قبل فاٹا کے عوام کو صوبائی اسمبلی میں نمائندگی کا حق دیا جائے اور سپریم و ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار قبائلی علاقوں تک بڑھایا جائے‘ اس موقع پر عمائدین نے محمود خان ا چکزئی اور مولانا فضل الرحمن پر شدید نکتہ چینی کی اور کہا کہ یہ لوگ قبائلی عوام کے خیر خواہ نہیں اس لئے فاٹا اصلاحات کی مخالفت کر رہے ہیں‘انہوں نے وفاقی حکومت نو اکتوبر کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے خبر دار کیا تھا کہ اگر مذکورہ مدت تک فاٹا اصلاحات پر عملدر آمد نہ کیا گیا تو اسلام آباد میں بہت بڑا احتجاجی دھرنادیاجائے گا۔ اس حوالے سے اب الحاج شاہ جی گل آفریدی کی سربراہی میں قافلہ صبح اسلام آباد پہنچ جائے گا۔

موضوعات:



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…