اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کی خواتین شہریوں کیلئے خوشخبری ، چاقو سے وار کرنے والا گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روزسے کراچی شہر کی خواتین شدید خوف اور کرب میں مبتلا تھیں جس کی وجہ نامعلوم حملہ آور تھا جو خواتین پر چاقو کے وار کر کے انہیں زخمی کرتا تھا تاہم کراچی پولیس نے یہ خوشخبری سنائی ہے کہ وہ خواتین کو چاقو سے زخمی کرنے والے شخص کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے
اور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار شخص کی شکل حملہ آور سے ملتی جلتی ہے مگر ابھی تک اس شخص نے اعتراف جرم نہیں کیا جس کیلئے پولیس نے جھوٹ پکڑنے والی مشین کا سہارا لیا ہے جس کے بعد ہی یہ کنفرم ہو سکے گا کہ آیا گرفتار شخص ہی خواتین پر حملہ کرتا تھا یا نہیں۔ واضح رہے کہ کراچی پولیس کیلئے اس حملہ آور شخص کی گرفتاری درد سر بنی ہوئی تھی تاہم اب کراچی پولیس کا یہ ماننا ہے کہ انہوں نے مذکورہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔