اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کا ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے خلاف ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کارروائی کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے عثمان ڈار کے موقف کی حمایت کر دی ہے، تحر یک انصاف کے عثمان ڈار اور عمر ڈار کے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے اختلافات کے بعد کی صورتحال پر
جہانگیرخان ترین نے بھی ڈار برادران کے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے خلاف ڈسپلن کی کارروائی پر ایکشن لینے کے مطالبے کی حمایت کر دی ہے، جس کے بعد فردوس عاشق کو شوکاز نوٹس دیے جانے کا امکان ہے اگر وہ اس نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دے سکیں تو ان کے خلاف ممکنہ کارروائی بھی ہو سکتی ہے لیکن اس معاملے کا فیصلہ کچھ روز میں کیا جائے گا۔