اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی جنرل کے پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر الزامات پرچینی وزارت خارجہ کاشدیدردعمل،دھماکہ خیز جوابی اقدام،امریکہ ششدر

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی) چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا مکمل اعتراف کرے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی مسلح افواج کے سربراہ جنرل جوزف ڈنفورڈ نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر دہشت گردوں کے ساتھ روابط کا الزام لگایا تھا جبکہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اسلام آباد کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کی جانے والی فعال کوششوں کا مکمل طور پر اعتراف کرے۔چین نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول محاذ پر ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری پاکستان کی کوششوں کا مکمل اعتراف کرے۔چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور امریکا باہمی احترام کی بنیاد پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے اور خطے و دنیا کی سلامتی و استحکام کے لیے مل جل کر کام کریں گے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…