اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو نیب نے وطن واپس آتے ہی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے کیپٹن (ر) صفدرکووطن واپسی پرگرفتارکرنے کی تیاری کر لی ہے، اس سلسلے میں احتساب عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے ہوئے ہیں۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹ امیگریشن کے بعد نیب وزیراعظم
کے داماد کیپٹن صفدرکوگرفتارکرنے کی کوشش کرے گا۔ کل نیب احتساب عدالت کے احکامات کی تعمیلی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کرے گا۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر، حسن نواز اور حسین نواز کو 9 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم صادر کیا ہوا ہے، اس سلسلے میں مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر لندن سے پاکستان آج رات پہنچ جائیں گے۔