پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

جوانی کی موت ! مگر جنازے میں صرف ایک انسان کی شرکت ،وہ کون تھا؟

datetime 7  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سراجیوو (نیوز ڈیسک) اگر کوئی جاننا چاہے کہ اس کا کون سا دوست یا فیملی ممبر اس سے کتنا مخلص ہے تو شائد اس کیلئے اسے مرنا ہوگا کہ کسی کی موت پر ہی اس کے پیاروں کی آزمائش ممکن ہوتی ہے ۔ لیکن اس کیلئے سچ مچ مرنے کی ضرورت نہیں ، بوسنیا کے اس شخص عامر ویہابوک نے جھوٹ موٹ کا مرکر اپنے پیاروں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ۔ تقریباً45 سالہ عامر جاننا چاہتا تھا کہ اس کے دوست اور رشتہ دار اس سے کتنی محبت کرتے ہیں ۔ اس کیلئے اس نے اپنی موت کا ڈرامہ رچایا اور سب سے پہلے اس نے ایک جعلی ڈیتھہ سرٹیفکیٹ بنوایا اور پھر تجہیز و تکفین کرنیوالے

ایک شخص کو رشوت دے کر اپنے منصوبے میں ساتھ ملا لیا ، جس نے ایک تابوت کا انتظام کردیا۔ پھر عامر نے خود ہی اپنا ایک فرضی دوست بن کر اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے نام ایک پیغام بھیجا کہ دو ستو ہمارا پیارا دوست عامر بہت جلد ی ہمیں چھوڑ کر دنیا سے چلا گیا ہے دو روز بعد اس کی تدفین ہوگی ، ہم سب کو اسے الوداع کہنے کیلئے وہاں اکٹھے ہونا چاہیے ۔آپ سوچے کہ عامر کے اس پیغام کے بعد دو روز بعد اس کی جعلی تدفین میں کتنے لوگ شریک ہوئے ہوں گے ؟آپ حیران ہوں گے کہ صرف ایک خاتون تدفین کیلئے بتائی گئی جگہ پر آئی اور وہ عامر کی ماں تھی ۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…