جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاک امریکہ تعلقات سرد ترین مرحلے میں داخل،امریکہ نے آخری اقدام کافیصلہ کرلیا، تشویشناک انکشافات

datetime 7  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ آئندہ چند ہفتوں میں اپنے اعلی سطحی سفارتی اور عسکری مشیروں کو دہشتگردی بارے سخت پیغام کے ساتھ پاکستان بھیجیں گے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ انتطامیہ کے ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ رواں ماہ کے آخر میں وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اور وزیر دفاع جم متیلس کو ملک میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں بارے سخت پیغام کے ساتھ پاکستان بھیجیں گے ۔

واضح رہے پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف جو کہ امریکہ کے دورے پر ہیں انہوں نے مختلف فورسز رپ پاکستان پر دہشتگردوں کی معاونت بارے لگائے گئے الزامات کو نہ صرف سختی سے مسترد کیا ہے بلکہ اس حوالے سے سخت برہمی کا بھی اظہار کیا ہے ۔ دریں اثناء ٹرمپ انتظامیہ بھی بھارت کی زبان بولنے لگی، سی پیک کو متنازعہ قرار دے دیا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی کانگریس میں بھارتی موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک متنازعہ علاقوں سے گزرتا ہے۔امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے سینیٹ کی آرمڈ سروس کمیٹی کو دی گئی اپنی بریفنگ میں کہا کہ چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا متنازعہ علاقوں سے گزرنا اس پر سوالات کا باعث بنتا ہے۔انہوں نے کہا امریکہ نے چین کے ون بیلٹ ون روڈ پالیسی کی اصولی بنیاد پر مخالفت کی ہے کیونکہ جدید دنیا میں بہت سے بیلٹ اور متعدد سڑکیں ہیں اس لیے کسی بھی قوم کو ایسے کسی منصوبے کی بلا جواز مخالفت نہیں کرنی چاہیے، ’ ہم نے ون بیلٹ ون روڈ کی تعمیر کی اس لیے مخالفت کی ہے کیونکہ اس کا جو حصہ پاکستان میں تعمیر ہورہا ہے وہ متنازعہ علاقوں سے گزرتا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…