منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

رواں سال سعودی عرب کی معاشی ترقی کی رفتار صفر رہے گی، آئی ایم ایف

datetime 7  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی) آئی ایم ایف نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں سال سعودی عرب کی معاشی ترقی کی رفتار صفر رہے گی، بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، معیشت بدستور عدم استحکام کا شکار ہے جبکہ معاشی اصلاحات کے باوجود سعودی عرب کو ابھی کئی سخت برسوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں معاشی اصلاحات کے باوجود

رواں سال بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا جبکہ معیشت بدستور عدم استحکام کا شکار ہے ۔عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ رواں سال میں سعودی عرب کی معاشی ترقی کی رفتار صفر پر رہے گی جبکہ نان آئل گروتھ میں 2 فیصد کمی آئے گی۔آئی ایم ایف مشن چیف ٹم کیلن نے سعودی رپورٹ جس میں کہا گیا ہے کہ رواں سال بیروزگاری کی شرح بڑھ

کر 12.8 فیصد پر آگئی ہے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں معاشی اصلاحات کے باوجود رواں سال بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہواجبکہ مشیعت بدستور عدم استحکام کا شکار ہے تاہم اس سال سعودی عرب کے بجٹ خسارے میں کمی متوقع ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کو ابھی کئی سخت برسوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ ملک میں 25 سے 29 سال کے افراد میں بیروزگاری زیادہ ہے جو کہ سعودی آبادی کے نصف پر مشتمل ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…