بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

انتہائی شرمناک الزامات، اقوام متحدہ نے سعودی فوجی اتحاد کو بلیک لسٹ کر دیا،حیرت انگیزوجہ سامنے آگئی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2017 |

نیویارک (آئی این پی) اقوام متحدہ نے یمن میں بچوں کی بڑی تعداد میں ہلاکت کے معاملے پر سعودی فوجی اتحاد کو بلیک لسٹ کر دیا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس کی جانب سے بچوں پر مظالم کے حوالے سے سالانہ رپورٹ سلامتی کونسل میں جمع کرادی گئی جس کے مطابق سال 2016 کے دوران سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے 638 بچوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کے معاملے پر عرب فوجی اتحاد کو بین الاقوامی ادارے کی بلیک لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ حوثی باغیوں، یمن کی حکومتی افواج، حکومت کی حمایتی ملیشیا اور القاعدہ کو بھی گزشتہ برس کے دوران بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے بچوں کے حوالے سے اپنی 2015 کی سالانہ رپورٹ میں بھی سعودی اتحاد کا نام بلیک لسٹ کیا تھا تاہم کچھ دیر بعد ہی عرب اتحاد کا نام اس فہرست سے خارج کر دیا گیا تھا۔ اس وقت کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے اپنے ایک اعترافی بیان میں کہا تھا کہ عرب ممالک کی جانب سے شدید دبا اور اقوام متحدہ کو فنڈز کی فراہمی روکنے کی دھمکیوں کے باعث سعودی اتحاد کا نام بلیک لسٹ سے خارج کیا گیا تھا۔ تاہم اس حوالے سے سعودی عرب کا کہنا ہے کہ انہوں نے اقوام متحدہ کی فلاحی کاموں کی فنڈنگ روکنے کی کبھی کوئی دھمکی نہیں دی۔بان کی مون نے سعودی فوجی اتحاد کو اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے نکالے جانے کے فیصلے کو ایک مشکل اور افسوسناک فیصلہ قرار دیا لیکن ساتھ ہی انہوں نے اپنے فیصلے کی پر زور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر اقوام متحدہ کی فنڈنگ روک دی جاتی تو فلسطین، شام اور جنونی سوڈان جیسے آفت زدہ علاقوں میں رہنے والے بچے بری طرح متاثر ہو جاتے۔واضح رہے کہ یمن میں 2014 میں منتخب صدر عبد الرب منصور ہادی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے خانہ جنگی جاری ہے

اور 2015 میں سعودی عرب کی قیادت میں بننے والا عرب فوجی اتحاد بھی معزول صدر کی حمایت میں اس جنگ میں شامل ہو گیا تھا۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس دو سالہ خانہ جنگ کے دوران اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ یمن کا انفرا اسٹرکچر بھی بری طرح متاثر ہوا ہے اور معاشی طور پر بھی ملک سنگین مسائل کا شکار ہو گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…