پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

افغانستان کو اس کی سب سے قیمتی چیز سے محروم کرنے کا منصوبہ، امریکہ اور بھارت مل کر کیا کر رہے ہیں؟ چونکا دینے والے انکشافات

datetime 6  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں موجود معدنی ذخائر امریکہ تو لوٹ ہی رہا تھا اب اس نے بھارت کو بھی حصہ دار بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق ایک موقر قومی روزنامے کی خصوصی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں موجود معدنی ذخائر جن میں کاپر، ORE اور دیگر ارتھ میٹریل شامل ہیں، ان میں امریکہ بھارت کو بھی حصہ دار بنا رہا ہے،

اس سلسلے میں افغانستان میں امریکہ کے سفیر ہوگولارنس کا کہناہے کہ افغانستان معدنی وسائل رکھنے والا امیر ملک ہے لیکن اس کے عوام غریب ہیں، امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ کے صدر کی خواہش ہے کہ افغانستان میں موجود معدنی ذخائر کو نکالنے کے لیے بھارت سرمایہ کاری کرے۔ دوسری طرف افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ بھارتی مائننگ کمپنیوں سے مذاکرات کرنے میں مصروف ہیں۔ افغانستان کے عبداللہ عبداللہ نے نئی نئی دہلی میں بھارتی سرمایہ کاروں سے ملاقات کے دوران ٹاٹا سمیت دیگر بھارتی مائننگ کمپنیوں کے مالکان کو کہا کہ وہ افغانستان سے معدنیات نکالنے کے لیے سرمایہ کاری کریں جبکہ ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو کے دوران عبداللہ عبداللہ نے پاکستان کے خلاف بھی خوب بولے اور انہوں نے کہا کہ ہمارے پاکستان کے ساتھ تعلقات سنگین مسائل کا شکار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کی طرف سے افغانستان کی قیمتی معدنیات نکالنے بارے منصوبہ سامنے آنے کے بعد بھارت کی ایک بڑی مائننگ کمپنی کول انڈیا نے جو کوئلے کی کان کنی کرتی ہے نے افغانستان سے معدنیات نکالنے کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔ افغانستان میں باکسائٹ، نکل اور لوہا وافر مقدار میں موجود ہے اور بھارتی کمپنی یہ معدنی ذخائر نکالے گی۔ امریکہ نے افغانستان کے معدنی ذخائر لوٹنے کے لیے بھارت کو حصہ دار بنا لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…