بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

نیدرلینڈ کی طالبہ کا انوکھا احتجاج،چھیڑچھاڑکرنیوالوں کو حیرت انگیز سبق سکھادیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2017 |

ایمسٹرڈیم(این این آئی)دنیا بھر میں خواتین کو ہراساں کیے جانے کے واقعات عام ہیں لیکن نیدر لینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم کی ایک طالبہ ناوا جینسما نے اپنے احتجاج کا انوکھا انداز اپنایا۔ناوا جینسما نے سڑکوں پر اْن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے ساتھ سیلفی لی اور اْسے انسٹا گرام پر شیئر کیا۔غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق 20 سالہ طالبہ نے بتایا کہ سڑک پر چلتے ہوئے اجنبی اْن کے ساتھ مختلف طریقے سے پیش آئے،

جیسے انھیں دیکھ کر سیٹی بجانا، جنسی تعلق کی دعوت دینا اور ہاتھ پکٹر کر روکنا وغیرہ۔انھوں نے بتایا کہ مجھے نہیں پتا تھا کہ اگر کوئی پکڑ لے تو کیا کرنا چاہیے۔ اگر میں مزاحمت کرتی تو صورتحال مزید خراب ہو سکتی تھی۔ میں بہت خوف زدہ تھی۔ناوا نے کہاکہ میں اسے نظر انداز نہیں کر سکتی تھی کیونکہ یہ بہت عجیت سی بات ہے کہ کوئی مرد جو چاہے وہ کرے۔اس لیے ناوا نے چھیڑ چھاڑ کرنے والے افراد کے ساتھ سلیفی لینے کی اجازت لی۔ وہ کہتی ہیں کہ ان میں سے کئی افراد نے اپنے ساتھ سیلفی لینے پر فخر محسوس کیا۔ناوا نے انھیں یہ نہیں بتایا کہ وہ سلفیاں کیوں لے رہی ہیں۔ناوا کا کہنا تھا کہ وہ مرددوں کو ‘شرمندہ’ کرنا نہیں چاہتی بلکہ وہ صرف اپنا موقف واضح کرنا چاہتی ہیں۔ناوا کہتی ہیں کہ اگر یہ افراد مجھے انسٹا گرام سے تصاویر ہٹانے کے لیے کہیں گے تو میں انھیں ہٹا دوں گی کیونکہ میں اْن زندگی تباہ نہیں کرنا چاہتی۔یہ ایک آئینے کی مانند ہے، اْنھوں نے تمام افراد کے سامنے سڑک پر میری نجی زندگی میں مداخلت کی ہے اسی لیے میں اْن نجی زندگی میں مداخلت کر رہی ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…