اسلام آباد(آئی این پی ) ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت13 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ، عدالت نے آئی جی پولیس اور چیف کمشنر کو آئندہ سماعت پر عمران خان اور طاہر القادری کے جائیداد کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداددہشت گردی عدالت میں سرکاری ٹی وی پرحملہ اور ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے
جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی، کیس میں اشتہاری قرار دیئے گئے ملزمان عمران خان اور طاہر القادریعدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ عدالتی حکم کے باوجود پولیس کی جانب سے عمران خان اورطاہرالقادری کی جائیداد کی تفصیلات جمع نہ کرائی جاسکیں۔دوران سماعت عدالت نے عصمت اللہ کی عدالت میں پیشی سے متعلق استفسار کیا تو اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر انیس
اکبرنے عدالت کو بتایا کہ سابق ایس ایس پی اسلام آباد سے باہر ہے ، جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہ ہوسکے ہیں، اگلی پیشی پر عدالت حاضر ہوجائیں گے۔پولیس کی جانب سے جواب ملنے کے بعد عدالت نے عمران خان اور طاہر القادری کا اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار رکھتے ہوئے آئی جی اور چیف کمشنراسلام آباد کو کوآئندہ سماعت پرعمران خان،طاہرالقادری کی جائیداد کی تفصیل جمع کرانے کاحکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت تیرہ اکتوبر تک ملتوی کردی۔