اسلام آباد (آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اس کے کیے کی سزا ملی ، نواز شریف عدالتوں کا سامنا کریں ، ہم نے بھی عدالتوں کا سامنا کیا، آیندہ عام انتخابات کے بعد حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی، عمران خان کے ہاتھ میں حکومت اور وزیر اعظم بننے کی لکیر نہیں ہے، ان خیالات کا اظہار سابق صدر آصف علی زرداری نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں رکن قومی اسمبلی نواب علی وسان سے ملاقات کے دوران
کیا ۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ،ہم نے عدالتوں کاسامناکیا اور سرخروہوئے، نواز شریف بھی عدالتوں کا سامنا کریں ، نواز شریف کو ان کے کیے کی سزا ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2018 میں ہوں گے،آیندہ عام انتخابات کے بعد حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی،پورے ملک میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی ، عمران خان کے ہاتھ میں حکومت اور وزیر اعظم بننے کی لکیر نہیں ہے۔