جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

ہم نے ا پنا کام کرلیا اب تمہاری باری ہے، پاکستان نے امریکہ سے افغانستان کے حوالے سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017 |

واشنگٹن (آن لائن)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نہ صرف دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے بلکہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان جنگ جیت بھی رہا ہے ، پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے،دہشتگردی میں کمی کے باعث پاکستان کی معیشت مستحکم ہوئی ہے، افغانستان کی سرحد پر دہشتگردوں کے ٹھکانے موجودتھے جوپاک فوج نے ختم کیے ، افغانستان میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم ہونے چاہییں۔

جمعرات کے روز واشنگٹن میں انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر کارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ سی پیک منصوبوں میں دیگرملکوں کوبھی سرمایہ کاری کے مواقعے ہیں،پاکستان دیگرعلاقائی منصوبوں پر بھی کام کررہاہے،پاکستان کی معیشت مستحکم ہوئی ہے اورپاکستانی معیشت ترقی کررہی ہے، آنیوالے برسوں میں شرح نمومیں مزیداضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہپاکستان نے دہشتگردی پرقابو پانے میں اہم کرداراداکیا، پاکستان نہ صرف دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے بلکہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان جنگ جیت بھی رہا ہے ،پاکستان نے قومی اتفاق رائے سے دہشتگردی کے خلاف حکمت عملی بنائی جس سے پاکستان کو کامیابی ملی ، پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے،افغانستان کی سرحد پر دہشتگردوں کے ٹھکانے موجودتھے ، پاک فوج نے دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کیے ہیں ،:دنیا بھر میں لاکھوں افرادعالمی دہشتگردی سے متاثرہوئے ہیں ، ہمیں ملکر ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہو گا ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم ہونے چاہییں،افغانستان میں امن واستحکام کے خواہاں ہیں،افغانستان کے ساتھ بہترتعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکاکے ساتھ تجارتی تعلقات بہترکرنے پرکام کررہے ہیں،امریکاکافوکس دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے الزامات پرہے،دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے بالزامات ، سیاق و سباق سمجھنے کی ضرورت ہے ، سوال یہ ہے کہ ان دہشتگرد تنظیموں کو بنانے والے کون تھے ؟،امریکاکوتاریخ کافیصلہ یادرکھناچاہیے،تضادات پیداکرنے کے بجائے بینادی مسائل کاسامناکرناچاہیے،پاکستان امریکاکیساتھ باہمی رواداری پرمبنی تعلقات چاہتاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…