بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

فردوس عاشق اعوان اور اسد عمر میں ٹھن گئی، تقریب کے دوران حیرت انگیز صورتحال

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ کے ڈار برادران پر الزامات کی بارش کر تے ہوئے کہاہے کہ سیاسی یتیموں کا ٹولہ ایک جگہ اکٹھا ہوکر تحریک انصاف پر قبضہ کر نا چاہتا ہے ۔فردوس عاشق اعوان کی عثمان ڈار کے خلاف پارٹی کنونشن میں خطاب کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں انہوں نے  کہا کہ سیاسی یتیموں کا ٹولہ ایک جگہ اکٹھا ہو کر تحریک انصاف پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ٗ وہ ٹو لہ سمجھتا ہے کہ پیسے کی طاقت

اور جائز و ناجائز کمائی دو لت سے پی ٹی آئی کے ورکرز کو خرید لے گا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فوٹو سیشن، فیس بک اور سلیفیاں بنانے والے ہر وقت عمران خان کے پیچھے رہتے ہیں۔  پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جن لیڈران کا بڑھ چڑھ کر تعارف کرایا جا رہا ہے انکے گھر والے بھی انکے کہنے پر ووٹ نہیں دیتے۔اسد عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈار براردان عمران خان کے بازوہیں ٗ ڈار برادران کی جدوجہد سے خواجہ آصف کا نام بھی جلد نااہلوں کی لسٹ میں شامل ہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…