ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

’’ صدر ٹرمپ روس کے ایجنٹ نکلے‘‘ امریکی سینٹ کے انکشاف نے سی آئی کی نیندیں حرام کر دیں

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017 |

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر روس کا خفیہ ایجنٹ ہے،امریکیوں کا انکشاف،نجی ٹی وی چینل ’’نیو‘‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیرمین، رچرڈ بَر نے کہا ہے کہ کمیٹی نے اس بات کی تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے آیا 2016ءکے صدارتی انتخابات میں روس نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتخابی ٹیم کے ساتھ گٹھ جوڑ کیا جس کا مقصد ان کو کامیاب کرانا تھا تاہم، ابھی یہ واضح نہیں آیا

اصل معاملہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بَر نے کہا کہ جس بات کی میں تصدیق کروں گا وہ یہ ہے کہ روسی انٹیلی جنس سروس تلی ہوئی اور چالاک ہے اور میں اِس بات کی سفارش کروں گا کہ ہر انتخابی مہم اور الیکشن سے وابستہ ہر اہل کار اس معاملے کو سنجیدگی سے لے، ایسے میں جب ہم اس سال نومبر میں انتخابات کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں، اور 2018ءکے انتخابات کی تیاری جاری ہے۔بَر کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب کمیٹی نے اپنی عبوری رپورٹ جاری کی ہے۔جس میں 2016ءکے صدارتی انتخاب میں روس کی مبینہ مداخلت کی چھان بین کی گئی ہے، اور یہ کہ آیا ٹرمپ کی انتخابی مہم نے روس کے ساتھ گٹھ جوڑ کر رکھا تھا۔رینکنگ ڈیموکریٹ مارک وارنر نے کہا کہ وفاقی حکومت روس کی مداخلت کے معاملے پر زیادہ جارحانہ انداز اپنائے، جس کاوش میں ساری حکومت شامل دکھائی دے۔انھوں نے اِس جانب توجہ مبذول کرائی کہ 2016ءکے انتخابات میں روسیوں نے 21 امریکی ریاستوں کے انتخابی نظام میں دخل اندازی کی کوشش کی، اور کچھ کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔حالانکہ بَر نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ابھی تفتیش کا کوئی خاص نتیجہ برآمد نہیں ہوا، وہ سمجھتے ہیں کہ کمیٹی کے ارکان چھان بین کے مکمل ہونے کا انتظار کیے بغیر اس بات کی وضاحت ضروری سمجھتے ہیں کہ لوگوں کو بتا دیا جائے کہ روس پھر مداخلت کر سکتا ہے۔ٹرمپ کی قومی

سلامتی کی ٹیم کی اکثریت انٹیلی جنس کمیونٹی کی جانب سے حاصل کردہ اس نتیجے سے متفق ہے کہ گذشتہ سال کے انتخاب کے دوران روس نے ٹرمپ کے حق میں واقعی مداخلت کی۔ تاہم، صدر نے یہ نہیں کہا کہ وہ اس رپورٹ کو درست مانتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…