جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

’’70 سالہ دوستی کا جشن‘‘ اہم دوست ملک کے طیاروں کا بڑا دستہ پاکستان پہنچ گیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ اور پاکستان کے درمیان 70 سالہ دوستی کا جشن منانے کے لئے پاک فضائیہ پہلی مرتبہ رائل ایئرفورس کے تعاون سے آج سی ویو پر فضائی مظاہرہ کرے گی۔تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ تاریخ میں پہلی مرتبہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ریڈ ایروز ایکروبیٹکس ٹیم آف رائل ایئرفورس کے

ساتھ مل کر آج کراچی کے سی ویو پر مہارت کا مظاہرہ کرے گی۔ ترجمان کے مطابق ایئر شو آج دوپہر ڈیڑھ بجے کراچی کے ساحل پر ہوگا ، جہاں عام شہریوں کو بھی جانے کی اجازت ہوگی۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ریڈایروز کے مختلف طیارے فضاؤں میں رنگ بکھیریں گے جبکہ ایئرشو میں پاک فضائیہ کا جے ایف 17تھنڈر طیارہ بھی اپنے فضائی کرتب سے جوہر دکھائے گا۔فضائی مظاہرے میں رائل ایئرفورس کی موجودگی سے کراچی کا نیلا آسمان سرخ رنگ میں تبدیل ہوجائیں گا کیونکہ رائل ایئر فورس کی ٹیم فضائی کرتب کی فارمیشن کے حوالے سے اپنی شاندار پرفارمنس کے لیے شہرت رکھتی ہے۔واضح رہے کہ ریڈ ایروز ٹیم 1964 میں قائم ہوئی تھی، پہلی مرتبہ اس ٹیم نے 1965میں اپنے فن کامظاہرہ کیا تھا، اب تک دنیا بھر میں 4 ہزار سے زائد بار فضائی کرتب کا مظاہرہ کرچکی ہے۔ٹیم 120 افراد پر مشتمل ہیں، جن میں پائلٹس ، انجینئرز اور معاون عملہ شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…