پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس، ہارٹیکلچر کے فروغ کے اقدامات اور مختلف تجاویز کا جائزہ لیاگیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں ہارٹیکلچر کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور مختلف تجاویز کا جائزہ لیاگیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ترقیاتی منصوبوں کو ہارٹیکلچر کے ذریعے دیدہ زیب بنانے کے پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ پنجاب کے شہروں کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانا ہماری ذمہ داری ہے ، اس کے لئے ٹیم ورک کے طور پر کام کرنا ہے اور کسی بھی کام کو منظم انداز سے کیا جائے تو مثبت نتائج برآمد ہوتے ہیں ،

اس کیلئے متعلقہ اداروں کو محنت کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہارٹیکلچر اور لینڈ سکیپنگ سے شہروں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔ لاہور سمیت دیگر شہروں کو ہارٹیکلچر کے ذریعے دیدہ زیب بنانے کے لئے آئندہ چند روز میں جامع پلان پیش کیا جائے اور کمرشل عمارتوں کو ہارٹیکلچر سے خوبصورت بنانے کیلئے سفارشات تیار کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آؤٹ سورسنگ کامیاب ماڈل ہے اور ہمیں اس ماڈ ل پر عمل کرتے ہوئے شہروں کو ہارٹیکلچر کے ذریعے دیدہ زیب بنانا ہے۔ سیکرٹری جنگلات ، ڈی جی لاہور والڈ سٹی اتھارٹی ، ڈی جی ایل ڈی اے ، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی سی لاہور ، ڈی جی پی ایچ اے اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…