پشاور(این این آئی)این اے چار ضمنی انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام (س) نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا۔گلزار خان کی وفات سے خالی ہونے والی این اے فور پشاور کے ضمنی انتخابات کے لئے جمعیت علماء اسلام س اور پی ٹی آئی کے مابین انتخابی اتحاد ہو گیا ترجمان خیبرپختونخوا حکومت شاہ فرمان کے مطابق این اے فور پر شکست
ن لیگ کا مقدر بن چکی ہے صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان کے ہمراہ جے یو آئی س کے رہنما مولانا یوسف شاہ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمااسلام س این اے فور میں پی ٹی ائی کی حمایت کرے گی جے یو آئی س نے ہمیشہ ہر حکومت کی اچھائی کی تعریف اور برائی کے خلاف سڑکوں پر نکلے ہے۔