اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حسین نواز، حسن نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرنے کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے بیٹوں حسین ، حسن اور ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو نیب نے پاکستان واپسی پر گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نیب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسے ہی یہ تینوں پاکستان
واپس آئیں گے انہیں گرفتار کر لیا جائے گا، ان کی گرفتاری کے سلسلے میں تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے گا، سب سے پہلے حسین نواز، حسن نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں ان تینوں کو پاکستان لانے کے لیے انٹرپول کو ان کے وارنٹ بھیجے جائیں گے۔