جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

بغاوت کشمیر کی حدود سے نکل کر بھارت کے اندر تک جاپہنچی،اہم ترین بھارتی شہر میں پاکستان کے نعرے گونج اُٹھے

datetime 4  اکتوبر‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی پولیس نے محرم کے جلوس کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر تین افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ 21 افراد کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرلی۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بغاوت کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی ہے جبکہ پٹنہ سے 200 کلومیٹر دور ضلع چمپارن کے مرکز باٹیا کے لاقے یوگاپتی سے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

محرم کے دوران پیپرا کاٹھیارا گاؤں سے 2 سے 3 کلومیٹر دور یوگاپتی جانے والے جلوس میں نوجوانوں نے پاکستانی جھنڈے کی مناسبت سے ہرے رنگ کی ٹی شرٹ اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جرسی جس میں پی سی بی کا لوگو نمایاں تھا، زیب تن کی ہوئی تھی۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے چند گھروں میں کارروائی کی اور پاکستانی کرکٹرز کی جرسیاں بھی برآمد کرلیں تاہم جن پر الزام تھا وہ فرار ہوگئے تھے۔یوگا پتی پولیس اسٹیشن کے ہاؤس افسر ویویک کمار جیسوال کا کہنا تھا کہ 21 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے بغاوت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو توڑنے کی کوشش جیسی دفعات شامل کی ہیں ٗ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں جن 21 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ان میں نذیر، آفتاب، سرفرراز، سلمان، اظہر، فوہر، ایوخ، عمران، صلاح الدین اور نصیرالدین نامی نوجوان بھی شامل ہیں۔مغربی چمپارن کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) وینے کمار کا کہنا تھا کہ ہمیں شکایات موصول ہوچکی ہیں اور حقائق جمع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اگر ان کے خلاف الزامات ثابت ہوئے تو پھر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ایس پی کا کہنا تھا کہ ہمارے فوٹو گرافر اور ویڈیوگرافرز کی جانب سیجلوس کی لی گئی تصاویر اور ویڈیو کا ایک دفعہ جائزہ لینے کے بعد مقدمے کو آگے بڑھائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…