اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چین کے صدر 20اپریل کو2 روزہ دورے پر پاکستان آئینگے ۔کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین کے صدر 2 روزہ دورے پر 20اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گے اس موقع پر وہ مختلف منصوبوں کا افتتاح بھی کرینگے۔سری نگر میں ہونے والے تازہ واقعے پر تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان کشیمریوں کی اخلاقی ،سفارتی مدد جاری رکھے گا۔بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتا۔سری نگر میں پاکستان زندہ باز کے نعرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ کشمیری بھارت سے کسی قسم کا الحاق نہیں چاہتے۔
مزید پڑھئے:شوہر کے ’ٹریکر ‘نے بے وفا بیوی کا پول کھول دیا